Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرون راجرز امریکی فٹ بال لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی

Now Reading:

آرون راجرز امریکی فٹ بال لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی

امریکی فٹ بال کے معروف کھلاڑی آرون راجرز امریکی فٹ بال لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر راجرز امریکی فٹ بال سے رٹائرمنٹ کے بارے میں صلاح مشورے کر رہے تھے، ان کا ارادہ تھا کہ وہ کھیل سے دور ہونے کے بعد بزنس میں قسمت آزمائیں گے۔

راجرز کی قسمت میں شاید بزنس کے بجائے کھیل ہی لکھا تھا اس لئے انہوں نے اپنے کلب گرین بے پیکرز سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلب اور راجرز کے مابین 4 سالہ معاہدہ پر اتفاق ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت کلب راجرز کو 200 ملین ڈالرز رقم دے گا۔

گرین بے پیکرز کے ساتھ راجرز کا معاہدہ این ایف ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کی پاسداری کے لئے گرین بے پیکرز کلب 153 ملین ڈالرز بطور ضمانت کے طورپر ادا کرے گا۔

Advertisement

گرین بے نے ابھی تک راجرز کے معاہدے میں توسیع کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

گزشتہ سال راجرز کی جانب سے کلب چھوڑنے کی باتیں ہوتی رہی، مگر یہ افواہیں سچ ثابت نہ ہو سکیں۔

آرون راجرز بھی نوواک جوکووچ کی طرح کورونا ویکسین کے سخت ناقد رہے ہیں، گزشتہ سیزن میں نوواک جوکووچ کی طرح وہ بھی ڈگ آؤٹ میں بیٹھے تھے۔

 2020 کے سیزن کے ختم ہونے اور 2021 کے سیزن میں جانے والے ڈرامے کے بعد بھی آیا راجرز پیکرز میں واپس آنے والے ہیں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر