Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیپی برتھ ڈے ٹیسٹ کرکٹ

Now Reading:

ہیپی برتھ ڈے ٹیسٹ کرکٹ

آج 15 مارچ کا دن ہے ، اسی دن کھیلوں کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی ابتداء ہوئی تھی۔

کرکٹ کی تاریخ میں آج یعنی 15 مارچ کا دن بے حد خاص ہے۔ آج سے 145 سال پہلے 15 مارچ 1877 کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔

 آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان یہ تاریخی مقابلہ میلبورن میں منعقد کیا گیا، اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں کئی ریکارڈ بنے۔

تاریخ کے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز چارلس بینرمین نے کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیسٹ میچز کی تاریخ کی پہلی سنچری لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

 آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا شرف آسٹریلیا کے مشہور و معروف گراؤنڈ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کو حاصل ہوا تھا۔

Advertisement

میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی۔

 کینگروز ٹیم کی اننگ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلی وکٹ صرف دو رنز پر گرگئی۔ اننگ کا آغاز کرنے اترے نیٹ تھامسن ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد ٹام ہورین بھی 12 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی کپتان ڈیو گریگوری نے بھی مایوس کیا اور وہ ایک رن ہی بنا پائے۔ اس دوران جب کنگارو ٹیم کے لئے باز ایک کے بعد ایک آوٹ ہو رہے تھے تو ایسے میں چارلس بینرمین نے مرد بحران کا کردار نبھایا۔

اس دوران برانسبی کپور 15، جیک بلیہکم 17 اور ٹام گیریٹ نے 18 رن بنا کر ان کا اچھا ساتھ نبھایا۔ بینرمین 165 رن بناکر ریٹائرہرٹ آوٹ ہوئے۔ اس طرح آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 245 رن بنائے۔

انگلینڈ کے لئے الفریڈ شا اور جیمس ساوتھرٹن نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے 245 رنز کے جواب میں بلے باز کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 196 رنز بنا پائی۔ انگلش ٹیم کی طرف سے ہیری جپ 63، ہیری چارل ووڈ 36 اور ایلن ہل 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے بلی مڈونٹر نے قہر برپا کرتے ہوئے 5 وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ ٹام گیریٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگ کی بنیاد پر 49 رنوں سے پیچھے رہ گئی۔

دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پہلی اننگ میں سنچری لگانے والے چارلس بینرمین اس اننگ میں صرف چار رن بناسکے۔ ایک وقت میں آسٹریلیا نے 35  رنوں پر پانچ وکٹ گنوا دیئے تھے۔

 ٹام ہورین 20، ملی مڈونٹر 17 اور ٹام کینڈل کے 17 رنز کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی کنگارو بلے بازوں نے مایوس کیا۔ اس طرح آسٹریلیا اپنی دوسری اننگ میں 104 رنز بنا پایا۔ الفرڈ شا نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔

انگلینڈ کو تاریخ کے پہلے مستند شدہ ٹیسٹ میچ میں فتح کے لئے 156 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن چاروں شانے چت ہو گئی اور 22 رنز پر چار کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔  جان سیلبی کے 38 اور جارج اُولیٹ کے 24 رنز کی بدولت انگلش ٹیم کا اسکور 108 تک ہی پہنچ سکا۔ اور آسٹریلیا یہ میچ 45 رنز سے جیت گیا۔

Advertisement

انگلش بیٹنگ لائن کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ آسٹریلوی بالرٹی کے کینڈل کا تھا جنہوں نے 55 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

تاریخ کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی شکست اور آسٹریلیا کی جیت پر ختم ہوا۔

کرکٹ کی شروعات 16ویں صدی میں ہوئی۔ ویسے کرکٹ کی جائے پیدائش انگلینڈ کو بتایا جاتا ہے، لیکن اس پر اختلافات ہیں۔

 کچھ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس کھیل کی شروعات پہلے امریکہ میں ہوئی، اس کے بعد انگلینڈ میں توسیع ہوئی۔

 اس دوران انگلینڈ میں کرکٹ کاؤنٹیز وجود میں آئیں۔ 1787 میں مشہور میلبورن کرکٹ کلب کا قیام ہوا۔

ٹیسٹ کرکٹ شروع ہونے سے پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں انگلینڈ دورے ہر جاکر کاونٹی کرکٹ کھیلتی تھیں۔ یہ سلسلہ کئی دہائیوں تک جاری رہا۔ وہیں 15 مارچ 1877 کو ٹیسٹ کرکٹ وجود میں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر