 
                                                                              مشہور بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ زیادہ تر مرد اداکار ان فلموں میں کام کرنے سے کتراتے یا پھر انکار کردیتے ہیں، جن میں انکا کردار زیادہ موثر اور بڑا ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن نے اپنی فلم بچن پانڈے کی پروموشن کے دوران دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ زیادہ تر مرد اداکار ان فلموں میں کام کرنے سے کتراتے یا پھر انکار کردیتے ہیں، جن میں انکا کردار زیادہ موثر اور بڑا ہوتا ہے، تاہم اداکار اکشے کمار اس حوالے سے خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتے اور وہ ایسے مرد اداکاروں میں شامل نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اب ان کے سامنے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مرد ان فلموں میں کام سے انکار کردیتے ہیں جہاں وہ خود کو غیر محفوظ یا کم سمجھتے ہیں کہ کریتی کو بڑا رول ملا ہے۔
تاہم اداکارہ نے بچن پانڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا ہے اور اکشے کمار کے بارے میں انکی رائے مثبت ہے انہوں نے کہا کہ اکشے خود کو غیر محفوظ یا کسی سے کم نہیں سمجھتے۔
واضح رہے کہ کریتی سینن نے 2014 میں ہیرو پنتی سے اپنے کیریئر کے آغاز کیا تھا جس کے بعد سے انہیں کئی فلمیں ایسی ملیں جن میں کریتی کا کردار زیادہ مضبوط تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم بچن پانڈے کے بعد اس سال کریتی مزید تین فلموں میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 