کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے پیش نظر 3 ماہ میں 214 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2022 جنوری سے لیکر مارچ کے رواں ماہ کے دوران ابتک 214 پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران رواں سال اب تک 24 اسٹریٹ کریمنلز اور ڈکیت مارے جاچکے ہیں۔
یکم جنوری سے اب تک پولیس مقابلوں میں 238 اسٹریٹ کریمنلز اور ڈکیت زخمی ہوئے جبکہ 2046 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جنوری میں 63 پولیس مقابلوں میں 4 اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے 61 زخمی ہوئے جبکہ 680 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔
فروری میں 79 پولیس مقابلوں میں 11 اسٹریٹ کرمنلز اورڈکیت مارے گئے جبکہ 778 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔
یکم مارچ سے اب تک تک 72 پولیس مقابلوں کے دوران 9 اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے جبکہ 88 زخمی ڈاکوؤں سمیت 588 ملزمان گرفتار کیے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال 211 ڈاکو پولیس کی گولیاں ٹانگوں میں لگنے سے بھی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
