Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترین گروپ کے رکن کا یوٹرن، بزدار کے حق میں بڑا بیان دیدیا

Now Reading:

ترین گروپ کے رکن کا یوٹرن، بزدار کے حق میں بڑا بیان دیدیا
پنجاب کابینہ اجلاس

ترین گروپ

ترین گروپ کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حق میں بڑا بیان دے دیا۔

دو روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان نے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس موقع پر ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے بات ہوئی۔

ترین گروپ نے یک زبان ہوکر مائنس بزدار کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتی ارکان سے عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد ہی بات کرنے کا اعلان کیا تاہم آج ترین گروپ کے ایک رکن نے یوٹرن لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جہانگیر ترین گروپ نے مائنس بزدار کے لیے چوہدری پرویز الہیٰ سے مدد مانگ لی

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن خرم لغاری اپنے ہی ساتھیوں  پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مائنس بزدار کی بات کسی ایک شخص کی سوچ ہو سکتی ہے یہ گروپ کا فیصلہ نہیں تھا ، عثمان بزدار ہمارے وزیراعلی ہیں اور بلوچ سردار ہیں۔

Advertisement

خرم لغاری کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر وزیراعلی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے اور نہ چھوڑیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے ہی وزیراعلی عثمان بزدار کا فیصلہ کیا تھا اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار ہی رہیں گے اور یہ اسمبلی چلے گی ، جو مائنس بزدار کی بات کررہے ہیں وہ لوگ انہیں کی کابینہ کا حصہ ہیں اور وہ بزدار کا ہی قلم استعمال کرکے عہدیدار بنیں ہیں اور جھنڈے لہراتی گاڑیوں پر گھومتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس، پنجاب میں تبدیلی کی صورت میں وزیر اعلی کے نام پر غور

خرم لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان کا اپنا گروپ ہوتا ہے مگر جماعت تحریک انصاف ہے تھوڑا خیال کریں اپنی اسمبلی بچائیں۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے علیم خان لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر