پاکستان کرکٹ ٹیم میں آغاز سے ہی مایہ ناز بولرز آئے اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنایا اور بہت سے مایہ ناز بلے بازوں کو اپنی جادوئی بولنگ سے پاگل کیا لیکن ان میں سے کچھ بولرز ایسے ہیں جن کی ٹیسٹ میچ میں بولنگ فگر سب سے بہترین ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے بہترین بولنگ فگر پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور سابق کپتان عمران خان کی ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 1982 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں116 رنز کے عوض14 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیں جنہوں نے 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں 184 رنز کے عوض 14 شکار کیے۔
اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر ہیں جنہوں نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 101 رنز کے عوض 13 وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھے نمبر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر فضل محمود ہیں جنہوں نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 114 رنز کے عوض 13 شکار کیے۔
اس کے بعد سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور سابق کوچ وقار یونس ہیں جنہوں نے 1993 میں زمبابوے کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 135 رنز کے عوض 13 شکار کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
