موبائل کی انقلابی ایجاد نے جہاں رابطوں کو سہل بنادیا ہے وہی اس کے نت نئے فیچرز صارفین کو اس اہم ایجاد کی خریداری کی طرف مائل کرتے ہیں۔
یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں ویوو بھی شامل ہے۔
اس کمپنی کی جانب سے اب تک اسمارٹ فون کے ضمن میں کئی شاہکارمتعارف کروائے جاچکے ہیں جو نت نئے اور بہترین فیچر کی بدولت صارفین کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو نے ایک انٹری لیول فون وائے 01 متعارف کروایا ہے۔
ویوو کے اس حیرت انگیز فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزلوشن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
جبکہ دیگر فون کی طرح اس میں بھی 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹرڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

ویووکے اس فون کا ایک منفرد فیچراس کے بیک پر پلاسٹک کور ہونا ہے جس میں پٹیوں کی طرز کا ڈیزائن موجود ہے اور 13 میگا پکسل سنگل بیک کیمرا دیا گیا ہے۔
ویوو کے اس فون وائے 01 کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی ہیلیو پی35 پراسیسر موجود ہے۔
فون میں اینڈرائیڈ 11 (گوایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔
ویوو کمپنی نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس نئے فون میں 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج فراہم کر رہا ہے جس میں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ایک ٹی بی تک کا اضافہ کیا جا سکے گا۔

ویوو کے اس شاہکار فون میں فنگر پرنٹ سے فون کوان لاک کرنے کا فیچر سائیڈ پر دیا گیا ہے ساتھ ہی چہرے سے بھی فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔
ویوو کے وائے 01 میں دیرپا 5000 این اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 10 واٹ کی چارجنگ سپورٹ ہوگی جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔
تاہم ابھی تک کمپنی کی جانب اس فون کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
