بارات آنے میں اکثر دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے مگر اب خبردار، اگر بارات لانے میں دیر کی تو آپ کو تھانے کے چکر لگانے پڑیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے بھارت میں ایک دولہا کے ساتھ جہاں بارات لانے میں دیر کرنے پر دولہن دولہا کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں شادی کے لیے وقت پر نہ پہنچنے والے دلہے کے خلاف اس کی ہونے والی دلہن مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے جا پہنچی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن اپنے دلہے کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہیں آیا، جب انتظار کی برداشت ختم ہوئی تو دلہن دلہے کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے تھانے چلی گئی
اس واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال پہلے بھی دلہے نے تاریخ طے ہونے کے بعد شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم دونوں کی شادی ایک مرتبہ پھر طے ہوئی اور یہ ایسی پہلی شادی تھی جس کا معاہدہ دھن آباد کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ہوا۔
اس معاہدے میں پولیس کے سامنے لڑکے نے 25 مارچ کو شادی کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا اسی رضامندی پر لڑکی اور اس کے گھر والے پوری تیاری کے ساتھ دھن آباد آئے لیکن جب لڑکا شادی کے لئے نہیں پہنچا تو لڑکی کے گھر والے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکی والے دولہا والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے والے ہی تھے کہ اس دوران دلہا بارات سمیت پہنچ گیا جس کے بعد اسی رات ان کی شادی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
