Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلبی شریانوں کو کھلا رکھنے والی نئی تھراپی دریافت

Now Reading:

قلبی شریانوں کو کھلا رکھنے والی نئی تھراپی دریافت

فالج ہو یا دل کا دورہ قلب یا دماغ کی تنگ شریانیں اور بند ہوتی ہوئی خون کی نالیاں اس میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اب البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے ایک بالکل نیا طریقہ دریافت کیا جو عرصے سے نظر انداز تھا۔ اس سے دل کی بند شریانوں کو کسی آپریشن کے بغیر کھولا جاسکتا ہے۔

یہاں کے سائنسدانوں نے 1993 میں دریافت ہونے چیپرون میڈیئٹ آٹوفیجی (سی ایم اے) طریقے سے ایسے چوہوں کی شریانیں کشادہ کیں جو عین انسانوں کی مانند چربی اور دیگر اجزا یعنی پلاک سے بند ہوچکی تھیں۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیسے ہی سی ایم اے کو جاری رکھا گیا شریانوں کی تنگی دور ہوئی اور یہ عمل روکنے پر شریانوں کے درمیان جگہ دوبارہ بھرنے لگی۔

یہ طریقہ 30 سال قبل ڈاکٹر سیئروو نے دریافت کیا تھا لیکن اسے آزمایا نہیں گیا تھا اور اب خود ان کی نگرانی میں اس  کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سیئروو کے مطابق کامیابی کی صورت میں دل کی شریانوں کو بند ہونے سے بچانے والا یہ بہترین اور انقلابی طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اگرچہ سی ایم اے پر اب بھی تحقیق ہورہی ہے لیکن خیال یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں بعض سالمات اور مالیکیول خلوی سطح پر جاکر چکنائی اور پلاک کو گھلانے کا کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دل کی شریانوں کی تنگی کی بیماریوں کو کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (سی وی ڈی) کہا جاتا ہے۔ دل کے امراض کی 80 فیصد وجہ بھی یہی ہے اور اموات کی ذمے دار بھی ۔ خود پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد سی وی ڈی امراض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Advertisement

چوہوں پر آزمائی گئیں کئی ادویہ انسانوں پر یکساں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے سی ایم اے تھراپی تمام مراحل سے گزر ہم انسانوں کے لیے کب منظوری حاصل کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر