
ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں مفرور کا وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے کا تجربہ وسیع ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ماضی میں عوام کی منشا کے برعکس پیسےکے بل پر اقتدار پانے والے نکالے جاتے رہے، میاں مفرور چھانگا مانگا کے زریعے مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر قابض ہوتے رہے۔
ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میاں مفرور وزیراعظم ہاؤس سے نکالے جانے کے بعد مجھے کیوں نکالا کا رونا روتے پائے گئے، نااہلوں کی نکالے جانے کی داستان بہت پرانی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ووٹ سے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم اُمہ کا رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News