سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ جہانگیر ترین کا اہم اعلان
ترین گروپ کے رہنماؤں نے جہانگیرترین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اہم رہنماؤں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری اٰئندہ دوروزمیں لندن جائیں گے۔
اسحق خاکوانی اور عون چوہدری لندن میں جہانگیرترین کی خیریت دریافت کریں گے، دونوں رہنما پاکستان میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے جبکہ علیم خان بھی جہانگیرترین سے ملاقات کے لئے لندن جارہے ہیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آئندہ طبی معائنہ کے بعد علیم خان ان سے ملاقات کریں گے، جہانگیر ترین اورعلیم خان کی ملاقات کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اسحاق خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکان اسمبلی کی بھی شرکت متوقع ہے جبکہ ملاقات میں علیم خان اور جہانگیرترین مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
