Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے حوالے سے بڑا اعلان

Now Reading:

عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے حوالے سے بڑا اعلان

تنازعات کا مسلسل شکار رہنے میں حریم شاہ کو بھی پیچھے چھوڑ دینے والی شخصیت عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خود پر آوازیں کسنے کا موقع دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی  اور ٹی ویز کے میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے بارے میں اہم اعلان کیا ہے۔

عامر لیاقت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آئیں گے، اس کے علاوہ وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں بھی متعارف کرائیں گے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ وہ اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کر رہے ہیں، ممکن ہے کہ وہ ان ڈراموں میں دانیہ کو بھی شامل کریں۔

Advertisement

اپنی عمر کی تقریباً ففٹی مکمل کرنے والے 49 سالہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ دانیہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں، میں نے شادی پسند کی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس میں تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو خود سے کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی۔

عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کہ کچھ ہی گھنٹے قبل ان کی سابق اور دوسری اہلیہ اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے خلع لے لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر