Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے باعث ملکی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ

Now Reading:

آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے باعث ملکی برآمدات میں تیس فیصد اضافہ

ملک سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پرگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تیس فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.689 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.300 ارب ڈالرکازرِمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات کاحجم 201 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو179 ملین ڈالرکازرِمبادلہ حاصل ہواتھا۔

واضح رہے ، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک سے خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،جولائی تا فروری 2022 خدمات کی برآمدات سے ملک کو4.492 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.801 ارب ڈالرتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر