Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی کی سیاست کا خاتمہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ہوگا، حافظ حمداللہ

Now Reading:

عمران نیازی کی سیاست کا خاتمہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ہوگا، حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست کا خاتمہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کمالیہ جلسے میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی جتنا بھاگ سکتے ہو بھاگو کیونکہ آپ کے پاس وقت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گیدڑ کی مانند اعتماد کی ووٹنگ سے بھاگنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، تم مولانا کی سیاست ختم کر رہے تھے، اب عمران نیازی  اور پی ٹی آئی کی سیاست کا خاتمہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ہوگا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آپ مولانا اور اپوزیشن قیادت کے خلاف بولتے رہو، آپ کو پارلیمانی پچ اور عوامی پچ پر بیک وقت شرمناک شکست دینگے، آپ نے قوم کو بہت ورغلایااور بےوقوف بنا لیا، اب قوم جان چکی کہ عمران مسٹرکلین نہیں ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کی سب سے بڑی برائی اور مہلک بیماری کپتان ہیں، عمران نیازی سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں مصلحت نہ ہوسکی اور بات کرتے ہو روس اور یوکرائن کی درمیان مفاہمت کی، کیا پدی اورپدی کاشوربا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تمہیں امپائر کی انگلی پریقین تھا اب تمہیں مولانا اورعوام کے انگھوٹے کی طاقت دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈیزل اور پیٹرول کو سستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا، سب سے پہلے آصف زرداری آپ کا شکریہ، جس کی قیمت نیچے آگئی ڈیزل اس کا شکریہ، شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے، اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیے اور سب میری طرف آ گئے، پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے، جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے، انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375کروڑ روپے آگئے، شہبازشریف کے  نوکروں کے اکاؤنٹ میں 1600کروڑ روپے آگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف کا کیس چل رہا ہے، کبھی ان کا وکیل نہیں آتا تو کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے، ان کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر چل گیا تو شہبازشریف نے جیل جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اس کی بیٹی کے نام4 فلیٹ ہیں، یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے کہ حکومت گراو، اقتدار میں آو اور نیب کو ختم کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر