Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ انتہا پسند ہندوؤں کے آگے بے بس، آئی پی ایل کا اسپانسر تبدیل

Now Reading:

بھارتی کرکٹ بورڈ انتہا پسند ہندوؤں کے آگے بے بس، آئی پی ایل کا اسپانسر تبدیل

بھارت چین سرحدی تنازعے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مطالبے کے آگے بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

بی سی سی آئی کا برانڈ آئی پی ایل کے مرکزی اسپانسر چینی موبائل کمپنی ویوو کی جگہ ٹاٹا کو اسپانسر بنا دیا گیا۔

.آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے نیوز ایجنسی کوبتایا کہ اگلے سال سے ٹاٹا آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا

ٹاٹا چین کی موبائل کمپنی ویوو کی جگہ لے گا۔ منگل کو آئی پی ایل کی گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ میں ٹاٹا کو آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بنایا گیا.

چینی موبائل کمپنی ویوو نے سال 2018 میں پانچ سال کیلئے آئی پی ایل ٹائٹل اسپانسر شپ کے حقوق 2190 کروڑ روپے میں خریدے تھے.

Advertisement

معاہدے کے تحت ویوو کو ہر سال بی سی سی آئی کو ٹائٹل اسپانسر شپ کے طور پر 440 کروڑ روپے دینے تھے.

لیکن 2020 میں ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع گہرا ہونے کا اس کانٹریکٹ پر بھی اثر پڑا ہے.

مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں چین کی موبائل کمپنیوں کی انتہا پسندوں کی جانب سے مخالفت شروع ہوگئی تھی ۔

بی سی سی آئی پر انتہا پسند ہندوؤں کا ویوو سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا. اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو بھاری دباو کی وجہ سے ایک سال کیلئے ویوو سے ٹائٹل معاہدہ معطل کرنی پڑی.

گزشتہ سال ویوو کی جگہ ڈریم 11 انسپانسر تھا ۔ حالانکہ گزشتہ سال ویوو کی ٹائٹل اسپانسر کے طور پر واپسی ہوگئی تھی اور بطور ٹائٹل اسپانسر ویوو کا معاہدہ 2023 تک تھا ۔

لیکن دونوں ممالک کے رشتے میں آئی تلخی سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ یہ ڈیل اب زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی اور آج اس پر آئی پی ایل کی گورننگ کاؤنسل نے مہر بھی لگا دی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر