
امریکی صدر جوبائیڈن نے کرپٹو کرنسی پر شکنجہ سخت کے لیے خصوصی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
صدیر بائیڈن کی جانب سے منظور ہونے والے آرڈر کے تحت حکومت نے کرپٹو کرنسی پرنگرانی کے لیے فیڈرل ریزور سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کوجاننے کی کوشش کریں کہ آیا مرکزی بینک کو اپنی خود کی ڈیجیٹل کرنسی تخلیق کرنی چاہیئے یا نہیں۔
ایگزیکٹو آرڈر پرنظر ثانی کرنے والے ایک اعلی انتظامی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے خیال میں کرپٹو کرنسی کی تباہ کن مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان ڈیجیٹل اثاثوں کے فوائد اور نقصانات کو جاننا بہت ضروری ہے۔
آج دستخط ہونے والے ایگزیکٹو آرڈر میں شامل وزارت خزانہ اور دیگر وفاقی ایجنسیوں نے کرپٹوکرنسی کے معاشی استحکام اور قومی سلامتی پرمرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام روس اور یوکرین جنگ میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے پیدا پونے والے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی روسی شہریوں کے کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے میں ناکامی پر یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے ممالک کے سربراہان اور امریکی صدر جو بائیڈ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹرالربتھ وارین، شیروڈ براؤن، مارک وارنر اور جیکریڈ نے سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین کو لکھے گئے خط میں اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ڈیمو کریٹک قانون سازوں نے امریکی ممحکمہ خزانہ پر زوردیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسی کی صنعت کی جانب سے روس پرعائد اقتصادی پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
چاروں سینیٹرز نے خط میں محکمہ خزانہ کو 23 مارچ تک کی مہلت دیتے ہوئے وضاحت مانگی تھی کہ کرپٹو انڈسٹری پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے محکمے کے دفتر برائے غیرملکی اثاثہ جات ( او ایف اے سی) کی پالیسیاں کیا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News