Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی وی ٹاور کی تباہی کے باوجود یوکرینی ٹی وی کی نشریات جاری

Now Reading:

ٹی وی ٹاور کی تباہی کے باوجود یوکرینی ٹی وی کی نشریات جاری

یوکرین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’’سسپیلنے‘‘ نے دارالحکومت کیف سے فرار ہو کر ملک کے مغربی حصے سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

یوکرین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے صحافیوں نے روس کی جانب سے آواز دبانے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

روسی فوجوں نے دارالحکومت کے مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر حملہ کیا تھا۔ اس دھماکے سے قبل ہی ادارے کی جانب سے عملے کے تحفظ کے لیے آپریشنز کی منتقلی کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

یوکرین کے عوام کو یقین ہے کہ ٹاور پر روسی حملے کا مقصد ذرائع مواصلات کے نیٹ ورکس کو بند کرنا تھا۔

ادارے کے بورڈ کے سربراہ مائیکولا چرنوتیتسکیئے کا کہنا ہے کہ روس کا مقصد یوکرین کے شہریوں تک اطلاعات کی رسائی کو روکنا اور یوکرین میں خوف و ہراس بڑھانا ہے۔

Advertisement

بعد ازاں قومی نشریاتی ادارے سسپیلنے کا سیٹلائیٹ سگنل اور انفارمیشن سسٹم بھی سائبر حملے کا نشانہ بنا ہے۔ ادارے کو یقین ہے کہ روس اس میں ملوث تھا۔

جناب چرنوتیتسکیئے کا کہنا تھا کہ یوکرینی صحافی، عوام کو حملے کے بارے میں تازہ ترین معلومات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر