Advertisement
Advertisement
Advertisement

کریمنل پولیس افسران کی تعیناتیوں پر آئی جی سندھ کی سرزنش

Now Reading:

کریمنل پولیس افسران کی تعیناتیوں پر آئی جی سندھ کی سرزنش
آئی جی سندھ سندھ ہائیکورٹ

عدالت نے دورانِ سماعت کریمنل پولیس افسران کی تعیناتیوں پرآئی جی سندھ کی سرزنش کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دورانِ سماعت جسٹس آفتاب گورڑ نے کہا کہ قتل میں ملوث ایس ایچ اوز بھی عہدے انجوائے کررہے ہیں۔ انسپکٹر منظور چانڈیو نے تین افراد کا قتل کیا اور غریبوں سے کمپرومائز کر لیا۔

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ اس کو سزاۓ موت ہوئی تھی، کمپرومائز کا مطلب بریت نہیں اعتراف جرم ہے۔

جسٹس آفتاب گورڑ نے اظہاارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ فورس کے سربراہ ہیں کریمنل پولیس افسران کے خلاف کارروائی آپ کی ذمہ داری نہیں؟؟؟ آپ کے افسران زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں، غریبوں کا مال کھا رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا جرائم میں ملوث افسران کو فری ہینڈ دے دیا ہے؟جرائم میں ملوث اہلکار اور افسران اپنی مرضی کی پوسٹنگ بھی لے لیتے ہیں۔

Advertisement

مسلسل سرزنش پرآئی جی سندھ خاموشی سے سر ہلاتے رہے

عدالتی حکم کے باوجود پولیس انسپکٹرز کو قانون کے مطابق ترقیاں نہ دینے کے خلاف درخواست پر جسٹس آفتاب گورڑ نے آئی جی سندھ کے متضاد بیانات پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی کو حکم دیا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی سینیارٹی لسٹ 17 مارچ کو پیش کی جائے۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو تنبیہ کی کہ اگر لسٹ کے مطابق ترقیاں ثابت نہیں ہوئی تو آپ پر یہیں فرد جرم عائد کریں گے۔ ہم بہت سادہ بات کررہے ہیں عمل درآمد رپورٹ پیش کری۔

جستس آفتاب گورڑ نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح کے پی میں بھی پولیس رولز 1934  پر عمل درآمد ہو ر ہا ہے۔ سپریم کورٹ میں دوسری اور یہاں دوسری لسٹ پیش کررہے ہیں؟

سیکریٹری سروسز نے کہا کہ درخواست گزاروں کی ترقی کے حوالے سے بارہ مارچ کو میٹنگ ہوئی تھی۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو سپریم کورٹ سے لسسٹ حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر