Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت تیسری بیوی کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کریں گے

Now Reading:

عامر لیاقت تیسری بیوی کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کریں گے

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریں گے اور انہیں خود شوبز میں متعارف کروائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے میگزین کو دیئے ہوئے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریں گے۔

انٹرویو کے دوران جب عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی بیوی کو خود ہی شوبز میں متعارف کرائیں گے اور ان کے ہمراہ رمضان شو کریں گے۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے والے ہیں۔

عامر لیاقت نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)

عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یک طرفہ خلع لی اور اب اگر ان کی سابق بیوی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔

واضح رہے کہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)

Advertisement

عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی جس کے بعد سے وہ اپنی کم عمر اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، اور عامر لیاقت کو انہیں ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کے بعد کئی انٹرویوز میں کہا ہے کہ اب وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر