Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت اور وفاق میں سیٹ اپ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی

Now Reading:

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت اور وفاق میں سیٹ اپ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی
ایم کیو ایم

عام انتخابات؛ ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیراعطم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاق اور سندھ حکومت میں سیٹ اپ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاق اور سندھ حکومت میں سیٹ اپ کے لئے علیحدہ علیحدہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کیے جانے والے معاہدے کے مطابق وفاق میں ن لیگ کے ساتھ معاہدے میں جے یو آئی، ق لیگ اور پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے لیے ضامن کا کردار ادا کرینگے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ تحریری معاہدے پر من و عن عمل درآمد کرانے کے لئے ن لیگ، جے جوائی ضامن کا کردار ادا کریں گی۔

اسکے علاوہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کی قیادت کے سامنے مردم شماری، کے سی آر، کے سی آر سمیت وفاقی منصوبوں اور فنڈز سمیت 30 نکات کی فہرست پیش کردی ہے۔

ذرئائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے وفاقی سیٹ اپ کے لیے ن لیگ اور اپوزیشن جماعتوں سے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

Advertisement

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی سیٹ اپ سے متعلق تحریری معاہدہ ہونے کے بعد ایم کیو ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔

 ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں معاملات سے متعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان تحریری معاہدے آئندہ 72 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کیے جانے والے نکات کی فہرست میں نئی مردم شماری بروقت اور شفاف ہونے اور نئی مردم شماری کے تحت آئندہ انتخابات کروائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

معاہدے میں کراچی میں پانی کی قلت پورا کرنے کے لیے کے فور منصوبہ ، کے سی آر منصوبہ سمیت 30 نکات کی فہرست ن لیگ قیادت کو ایم کیو ایم نے پیش کی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کی سرکاری جامعات اور تعلیمی بورڈز گورنر کے ماتحت کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے کراچی ترقیاتی پیکج میں ایم کیوایم کی سفارش پر اسکیمز شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیش کیے جانے والے معاہدے میں آرٹیکل 140 اے کے  تحت بلدیاتی قانون و اختیارات کا مسودہ تیار کیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر