
پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی جو انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، امکان ہے کہ وہ ہفتے سے کراچی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔
توقع ہے کہ حسن نسیم شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے راولپنڈی میں ابتدائی ٹیسٹ میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف جو انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے اب کووِڈ کیوجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے لیے ایک پسندیدہ شکار گاہ ہے، جس نے وہاں کھیلے گئے 43 میں سے 23 ٹیسٹ جیتے ہیں جب کہ صرف دو بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کراچی میں آٹھ کوششوں میں کبھی نہیں جیتا، پانچ میں ہارا اور تین ڈرا ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News