Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجے دیوگن نے فلم’رن وے 34‘ میں امیتابھ بچن کو کیوں کاسٹ کیا؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

اجے دیوگن نے فلم’رن وے 34‘ میں امیتابھ بچن کو کیوں کاسٹ کیا؟ وجہ سامنے آگئی

بالی وُڈ کے مشہور اداکار اور فلم میکر اجے دیوگن نے کہا ہے کہ اگر رن وے 34 کے لئے امیتابھ بچن راضی نہ ہوتے تو شاید وہ فلم ہی نہ بناتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں فلم ’رن وے 34‘ کو بناتے وقت سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ انہوں نے اس فلم کی کہانی سے متاثر ہوکر اسے بنانے کے لیے رضامندی ظاہر کی‘۔

اس فلم کے ٹریلر کے لانچ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجے کا کہنا تھا کہ’اس فلم میں نارائن ویدانت کے کردار کے لیے ان کے ذہن میں اداکار امیتابھ بچن کے علاوہ کوئی اور نام نہیں آرہا تھا‘۔

اُنہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ’اس فلم میں نارائن ویدانت کے کردار کے لیے اگر امیتابھ بچن راضی نہ ہوتے تو اُنہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کر پاتے یا نہیں‘۔

اجے نے کہا کہ’ اگر ایسا ہوتا تو شاید وہ یہ فلم بناتے ہی نہیں‘۔

Advertisement

اجے دیوگن نے مزید کہا کہ’لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اُنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کسی مکمل فلم کے لیے بطور ہدایتکار کام کیا‘۔

اجے نے امیتابھ اور اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’وہ اُنہیں بچپن سے جانتے ہیں، وہ اکثر ان کے سیٹ پر جاتے تھےاور بعد میں اُنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ تقریباً 6 فلموں میں کام کیا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ان کے بارے میں کچھ بھی کہنا بے جا ہوگا کیونکہ اُنہوں نے کوئی اور اتنا محنتی، پیشہ ور اداکار نہیں دیکھا‘۔

اجے نے مزید کہا کہ’امیتابھ بچن جس توانائی اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’یہاں تک کہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ ایک بار جب وہ سیٹ پر آجاتے ہیں تو وہ باقی سب کچھ بھول جاتے ہیں‘۔

آخر میں اجے دیوگن نے کہا کہ’جب بھی وہ مسٹر بچن کو دیکھتے ہیں تواُنہیں مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ فلم رن وے 34 اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اجے اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جس میں وہ خود بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور ساتھ ہی امیتابھ بھی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم 29 اپریل 2022 کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر منظرِ عام پر آ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر