
پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور کپتان پاکستان قومی ٹیم بابر اعظم نے پاکستان آنے پر آسٹریلیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
کپتان بابر اعظم نے جمعہ کو لاہور میں تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔
ناتھن لیون کی پانچ وکٹیں اور کپتان پیٹ کمنز کی تین وکٹوں کی مدد سے آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کو 235 پر ڈھیر کرنے اور 155 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیبابی حاصل کی۔
بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر بہت اچھی سیریز رہی۔
پاکستان نے پنڈی میں سخت مقابلہ کیا، کراچی میں میچ بچایا، اور یہاں لاہور میں ہمارے دو خراب سیشن ہوئے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا منصوبہ عام کرکٹ کھیلنے کا تھا، سوچا کہ اگر رفتار ہماری طرف رہی تو ہم پیچھا کریں گے۔
بابر اعظم نے پاکستان آنے پر آسٹریلیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔ بہت مزہ آیا.
آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 صفر سے جیت لی ہے۔
دونوں ٹیمیں 29 مارچ سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News