Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ خود گھبرانا شروع ہوگئے’

Now Reading:

‘جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ خود گھبرانا شروع ہوگئے’
عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ خود گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔

کمیٹی روم سندھ اسمبلی میں مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک انتشار ہے ، یہ لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر سلیکٹ ہوگئے تھے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو انصاف نہیں دیا، جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے وہ گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے مارچ کی پورے پاکستان میں پزیرائی ہوئی تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، اپوزیشن نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے ، آئین کے مطابق اسپیکر کو چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تو اب سندھ حکومت کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ کسی اور کو ڈرائیں ہم نے ضیا، مشرف کا سامنا کیا ہے۔

 مرتضی وہاب نے کہا کہ اب لوگ ان کے فلسفے سے متاثر نہیں اور وکلا برادری کا شکریہ کہ انہوں نے شیخ رشید کے بیان کی مزمت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جو ضیا کی آمریت سے نہیں ڈرے وہ کیسے ڈر جائیں گے، کیا یہ گورنر راج کے قابل ہے، ان کی گھبراہٹ کا وقت ہوچکا ہے ، ہم ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شہرمیں ترقی ہونی چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ کارکنوں کے باہمی مشورے سے فیصلے ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، پچھلے تین دہائیوں سے ایم کیوایم مقبؤل سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ یہ حکومت رہے گی نہیں ، چلی جائے گی کیونکہ ان کے لوگوں نے کشتی سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر