Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دے دیا

بھارت کے ریاستی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پنجاب کانگریس پارٹی کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو سونپ دیا ہے۔

بھارت کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کل ان ریاستوں کے کانگریس پارٹی سربراہوں سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے سونیا گاندھی کو دئیے گئے استعفے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کانگریس صدر کی خواہش کے مطابق اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی انتخابات 2022 میں ’عآپ‘ نے کانگریس کو شکست دی ہے۔ پنجاب کی 117 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس صرف 18 سیٹیں جیت سکی۔

 پنجاب اسمبلی انتخابات سے عین قبل پارٹی نے نوجوت سنگھ سدھو پر اعتماد کیا اور انہیں کانگریس کی پنجاب یونٹ کا سربراہ بنا دیا۔ لیکن سدھو اپنی ذمہ داری کو ٹھیک طریقے سے سے ادا نہیں کر سکے۔

Advertisement

پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں کراری شکست کے بعد کانگریس ہائی کمان نے بڑی تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایسے میں سب سے پہلے پارٹی نے ان ریاستوں کے پارٹی سربراہوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کل ٹویٹ کیا کہ ریاستی کانگریس اکائیوں کی ’’تنظیم نو‘‘ کے لیے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement

 ترجمان نے لکھا کہ ’’کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پی سی سی صدور سے کہا ہے کہ وہ پی سی سی کی تشکیل نو میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے استعفیٰ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر