
بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اسپنر شین وارن کی وفات پر اظہارِ افسوس، ماضی کی یادگار تصویر بھی شئیر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق معروف آسٹریلوی اسپنر شین وارن گزشتہ روز 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں موجود تھے جہاں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
شین وارن کی موت کی خبر سن کر شوبز اداکار اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی شین وارن کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک جزباتی پیخام جاری کیا ہے۔
پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شین وارن کے ہمراہ پرانی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شین وارن کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا، وہ گراؤنڈ میں ایک جادوگر اور باہر کی دنیا میں چمکدار شخصیت کے حامل تھے، میں نے آئی پی ایل کے دوران شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔
پریتی زنٹا نے مزید کہا کہ میری دلی تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، شین وارن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News