 
                                                                              بھارت کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے دنیا کی طویل ترین لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، افتتاحی میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل دنیائے کرکٹ کی طویل ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جو 58 دن تک جاری رہے گی۔
ابتدائی راؤنڈ کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ چار بار چمپئین چنئی سپر کنگز اور دو بار کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز گزشتہ 2021 کے سیزن کی فائنلسٹ بھی ہیں۔
آئی پی ایل 2022 کے سیزن میں 70 لیگ میچز کھیلے جائیں گے، لیگ میچز 26 مارچ سے شروع ہوں گے اور 22 مئی تک کھیلے جائیں گے۔
دنیائے کرکٹ کی طویل ترین لیگ کے میچز بھارت کے دو شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ممبئی اور پونا کو اس لیگ کی میزبانی کے فرائض دیئے گئے ہیں۔
بی سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق پلے آف میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والی اس لیگ میں اس مرتبہ مزید دو نئی ٹیمیں شامل کی گئیں ہیں، اور اب آئی پی ایل کی ٹرافی کا مقابلہ 10 ٹیموں کے مابین ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 