Advertisement
Advertisement
Advertisement

حملے نہ روکے گئے تو سعودیہ تیل کی رسد میں کمی کا ذمہ دار نہیں ہوگا، سعودی وزارت خارجہ

Now Reading:

حملے نہ روکے گئے تو سعودیہ تیل کی رسد میں کمی کا ذمہ دار نہیں ہوگا، سعودی وزارت خارجہ

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کے تیل تنصیبات پر حملے نہ روکے گئے تو سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں کمی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے  مطابق  سعودی  وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ یمن کے حوثی ملیشیا کے  حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی میں کمی کی  کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا ۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں سے  دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک میں پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے بڑھتے حملے، امریکہ نے پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹم سعودی عرب بھیج دیا

یہ اعلان ایسے وقت  میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کے ساتھ پیداوار میں اضافے کو محدود کرنے والے معاہدے میں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  روس یوکرین  تنازعہ کے دوران خلیج عرب  کی تیل پیدا کرنے والی ریاستوں نے اب تک بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے مزید خام تیل پمپ کرنے کے دباؤ کی مزاحمت کی ہے۔

تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک عام طور پر محتاط بیانات دیتے ہیں تاہم  سعودی عرب  کے اس غیرمعمولی سخت انتباہ  سے عالمی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 سعودی حکام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے چھوٹے سے چھوٹے تبصرے سے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر