اتحادی، حکومت کے تین سال کے دوران وعدے پورے نہ ہونے پر تحفظات کا شکار ہیں جس کی بناء پر فیصلے کرنے ہیں کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔
اس حوالے سے پارٹی کارکنان کے درمیان اہم مشاورتیں جاری ہیں جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپوزیشن کے ملاقاتوں کو اہم قرار دیدیا ہے۔
دوسری جانب حکومت کے نمائندوں کی جانب سے بھی اتحادیوں سے رابطے کیے جارہے ہیں جبکہ آج ملاقات بھی طے پاگئی ہے ۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو اتحادی کل کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ ،ایم کیو ایم اور باپ نے ساڑھے تین سال میں حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے آج کی حکومتی وفد کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
