
یوٹیوب نے اب روایتی ٹی وی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ایپ کی بدولت 4000 ٹی وی شو اقساط اور 1500 فلمیں مفت میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ فلموں میں مشہور فلمساز کمپنیوں کی تخلیقات بھی شامل ہیں۔
یوٹیوب کے اعلان کے مطابق تمام فلمیں اور پروگرام بلا معاوضہ ہیں لیکن اشتہارات کے ساتھ ظاہر ہوں گی۔ یوٹیوب نے اپنے بلاگ اعلان میں کہا ہے، یوٹیوب کی ویڈٰیو سب پسند کرتے ہیں، لیکن اب ان میں ہیلز کچن، اینڈرومیڈا اور ہارٹ لینڈ کے تیارکردہ پروگرام اور ٹی وی شوز موجود ہیں۔ دوسری جانب پیرامآؤنٹ، ڈزنی اور وارنر برادرز وغیرہ کی 1500 فلمیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم یہ سہولت صرف امریکی صارفین کو حاصل ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ دنیاکے دیگر ممالک میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائیں گی یا نہیں۔ صرف دسمبر میں تیرہ کروڑ سے زائد افراد نے اپنے ٹی وی پر یوٹیوب کی ویڈیوز اور کانٹیکٹ دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے یوٹیوب ٹی وی ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News