مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائے جانے پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے جو انکا آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ آئینی حق پوری قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں، متحدہ اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہوگی، پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں عددی برتری ثابت کرینگی، قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت میں بلایا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
