پاکستانی شوبز کی سب سے زیادہ شرارتی جوڑی حرا اور مانی آئے روز اپنی پرلطف سرگرمیوں سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں.
گذشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ چند تصاویر یں شیئر کی جس میں مانی اپنے اہلیہ کے زانوں پر سر رکھے لیٹے ہیں۔
دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانی سوگئے ہیں اور حرا ان کے موبائل فون کا معائنہ کر رہی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مانی کے سونے کے بعد اس کا فون چیک کرنے کا سین آن ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل حرا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر مانی کی جانب سے چہرے پر کیک لگائے جانے پر مزاحیہ انداز میں بدلا لینے کا اعلان کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد حرا اور مانی ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کی تقریبات میں شامل ہونے لگے ہیں۔
حرا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے، جہاں مداحوں نے ان کی گلوکاری کو بے حد سراہا ہے۔
حرا اب اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ باقاعدہ گلوکاری بھی کررہی ہیں۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے ’کشمیر بیٹس سیزن 2‘ میں میرے دیوانوں مستانوں گانا گایا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، اس گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
