
بھارتی اداکار اکشے کمار کے مداح کی اُن کو سر سے پکڑ کر کھینچنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بالی وڈ کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کے دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے، ان سے ملنے کے لیے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔
تاہم اس مرتبہ اکشے کمار کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پُرجوش مداح نے بالی وڈ کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کو سر سے کھینچ کر سیلفی لینے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے محافظوں کے ہمراہ مداحوں کے ہجوم کے بیچ سے گزر رہے ہیں جہاں فینز ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تاہم اسی دوران اداکار کو عیجب تجربے سے گزرنا پڑتا ہے، ان کا ایک فین ان کو اپنی طرف مخاطب کرنے کے لئے اتنا جذباتی ہو گیا کہ انہیں بالوں سے پکڑ کر اپنی طرف کرنے لگا، تاکہ وہ سیلفی لے سکے لیکن اکشے کمار مداح کی اس حرکت پر غصہ ہوگئے۔
ویڈیو میں اداکار کو غصے میں مداح کا ہاتھ ہٹا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو بظاہر تو پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھی اس کا چرچہ چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News