Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، گورنر پنجاب
چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور رزلٹ سب کے سامنے آجائے گا۔

گورنر چوہدری محمد سرور نے لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی اسپورٹ سے عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، کامیاب پروگرام کے تحت 15 ہزار نوکریاں دینے میں کامیاب ہوا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ جب سے گورنر بنا ہوں میرا چیلنج تھا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کی جائے، ابھی تک 20 وائس چانسلرز لگائے جو بالکل میرٹ پر لگائے گئے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز انٹرنیشنل یونیورسٹیز کی رینکنگ میں ہیں، بینک آف پنجاب کے صدر کا شکریہ جنہوں نے ہر پروگرام میں لیڈ لی ہے، آپ ہمارے چہرے دیکھ لیں کیا پریشانی نظر آرہی ہے۔

Advertisement

‘کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں’

لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا کہ دلی خوشی ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پنجاب میں خصوصی لاہور سے آغاز کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ابھی تک انتیس ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام  پچاس ہزار لوگوں کیلئے روزگار پیدا کر چکا ہے جبکہ چھتیس ہزار لوگوں کو پنجاب میں اور لاہور میں نو ہزار لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں سے پینسٹھ ہزار اسکالر شپ پنجاب میں دی گئیں جبکہ نو ہزار سکارلرشپ لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل گجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ ریسلنگ پروگرام میں انعام بٹ امبیسڈر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
بےبنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے ، اعظم نذیر تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر