
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
فلک شبیر کے نئے گانے کا نام ’سپنے‘ ہے جسے انہوں نے کل شام ہی ریلیز کیا ہے، اس گانے کی خوبصورت ویڈیو میں فلک شبیر کے ہمراہ بطور ہیروئن ایک مرتبہ پھر اُن کی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان دکھائی دے رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سارہ اور فلک کی جوڑی کو پاکستان کی بےحد خوبصورت اور بہترین جوڑی تصور کیا جاتا ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر سارہ خان کو لال گلاب پیش کرنے والے فلک شبیر اس گانے کی ویڈیو میں اہلیہ کو پھول پیش کرنے کے بجائے چائے کی پیالی پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلک کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی بےحد مقبول ہو گیا ہے اور اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 2 ملین کے قریب جا پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News