
سوشل میڈیا صارفین نے نیمل خاور خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو دیکھ کر کہا ہے کہ وہ کسی ناول کی ہیروئن لگتی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے مداح اداکارہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
نیمل خاور عباسی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کمرے سے نکل کر ٹیرس پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آسمان اور درختوں کے خوبصورت اور دلکش مناظر نظر آرہے ہیں۔
نیمل نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’سکون، کھڑکیاں، درخت، آسمان سب آپ سے باتیں کرتے ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ساتھ ہی انسٹاگرام کی ایک صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا ہم ہمیشہ ناول میں پڑھتے تھے آج بلکل ویسی ہی ناولز والی ہیروئن دیکھی ہے وہی ناول والا سین سب کچھ دیکھا لیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام مصطفیٰ عباسی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News