Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈین فٹ بال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

Now Reading:

کینیڈین فٹ بال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں کینیڈا کی فٹ بال ٹیم نے جمیکا کے خلاف 4-0 سے میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے 36 سال بعد پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹورنٹو میں ہونے والے اس میچ میں کینیڈا کی جیت کے بعد کینیڈین فٹ بال ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا چکی ہے۔

کینیڈا نے اپنا آخری ورلڈ کپ 36 سال قبل 1986 میں میکسیکو میں کھیلا تھا اور نہایت ہی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اور اپنے گروپ میں بنا کوئی گول کئے آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے کوالیفائنگ مقابلے میں کینیڈا کے کائل لارن اور تاجون بچانن نے ہاف ٹائم سے قبل ہی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی تھی۔

Advertisement

کینیڈا کی جانب سے جونئیر ہوئلیٹ نے بھی ایک گول اسکور کیا جبکہ جمیکا کے ڈیفینڈر نے فٹ بال اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک کر کینیڈا کی برتری کو 4-0 تک مضبوط اور مستحکم کر دیا۔

کینیڈین فٹ بال کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب قومی ٹیم نے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کی ہے۔

کینیڈین فٹ بال ٹیم کی اس تاریخ ساز کامیابی میں ٹیم کے انگلش کوچ جان ہرڈمین کا بہت بڑا ہاتھ ہے جن کی کوچنگ میں کینیڈا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے 2012 اور 2016 کے اولمپکس میں برونز میڈلز حاصل کئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر