پاکستان کی معروف اداکارہ زہرہ عامر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
اس حوالے سے زہرہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر بےحد خوش ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں الٹراساؤنڈ رپورٹ پکڑ رکھی ہے جس میں واضح ہے کہ وہ دو بچوں کے باپ بننے والے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں، وہ ان کے ہمسفر جلد جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔
زہرہ عامر نے لکھا کہ وہ تیس ہفتوں کے حمل سے ہیں اور چند ہفتوں کے بعد ان کے ہاں ایک نہیں بلکہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے
اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنے ہاں جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش سے بہت خوش ہیں اور انہیں ماں بننے کا انتظار ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زہرہ عامر کی اس پوسٹ پر ان بڑی تعداد میں ان کے مداح اور شوبز سے وابستہ شخصیات نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زہرہ عامر نے جنوری 2021 میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اگست 2020 میں شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
