Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی فوجی نے احتجاجاً کمانڈنگ افسر کو ٹینک کے نیچے روند ڈالا

Now Reading:

روسی فوجی نے احتجاجاً کمانڈنگ افسر کو ٹینک کے نیچے روند ڈالا

ایک روسی فوجی نے یوکرین میں اپنے ساتھیوں کے خوفناک نقصان پر مبینہ طور پر احتجاجاً اپنے کمانڈنگ آفیسر پر ٹینک چڑھا دیا۔

کرنل یوری میدویدیف کو اس واقعے کے بعد ٹانگ میں شدید چوٹوں کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میدویدیف کو روسی افواج کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں سرحد پار بیلاروس کے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یوکرین کے صحافی رومن سمبالیوک نے اس حوالے سے پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فوٹیج پر ایک مختلف رپورٹ پیش کی ہے۔

روسی  کرنل کو اس کے اپنے ایک آدمی نے یونٹ کے 1500 سپاہیوں میں سے 750 کے زخمی یا مارے جانے کے بعد ٹینک تلے روند ڈالا۔

Advertisement

Colonel Yuri Medvedev was initially reported to have been hurt in the fighting in Ukraine

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ روسی کرنل کو بکتر بند گاڑی کے پیچھے سے اتارا جا رہا ہے، ساتھ ہی اس سے پوچھا جاہا ہے کہ “آپ کیسے ہیں؟ ٹھیک ہیں؟ ہم سے بات کریں۔”

یہ معلوم نہیں کہ اس فوجی کے ساتھ کیا ہوا، تاہم یہ روسی صفوں میں اختلاف کی تازہ ترین مثال ہے۔

یوکرینی صحافی نے کہا کہ ٹینک بٹالین کے ایک فوجی افسر نے بریگیڈ کمانڈر کرنل یوری میدویدیف کے دوستوں اور ساتھیوں کی موت کا الزام لگایا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ افسر نے لڑائی کے دوران ایک مناسب لمحے کا انتخاب کرنے کے بعد اپنے ساتھ کھڑے کمانڈر پر ٹینک دوڑا دیا، جس سے اس کی دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔

خیال رہے کہ روس کو یوکرین میں تباہ کن نقصانات کا سامنا ہے۔ پچھلے مہینے پیوٹن کے حملے کے بعد سے جنگ میں روسی فوج کے 15,000 اہلکار مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر