Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کو طلاق نہ دینے پر سسرالیوں کی شوہر کے گھر پر بمباری

Now Reading:

بیوی کو طلاق نہ دینے پر سسرالیوں کی شوہر کے گھر پر بمباری

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع سے مشہور زمانہ فلم “گینگز آف واسع پور” قسم کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔

آپ نے اب تک ڈکیتی، قتل یا دھمکانے کے لے بم مارنے کی خبریں پڑھی ہوں گی۔ لیکن اب ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے کئی لوگوں کو حیرت میں جبکہ کئی کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

دھنباد میں طلاق نہ دینے پر بیوی کے گھر والوں نے شوہر کے گھر پر بم برسا دئیے۔

دھنباد کوئلانچل میں اب تک بھتہ خوری اور علاقے میں غلبہ کے لیے بمباری عام بات ہے، لیکن اس بار کوئلانچل میں ہونے والی اس بمباری کی وجہ عجیب و غریب ہے۔

بمباری کا واقعہ منگل کو رات گئے واسع پور سٹی اسکول کے قریب رہنے والے شمشاد عالم کے گھر پر پیش آیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

Advertisement

شمشاد نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد مقامی بھولی او پی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے ایک بم برآمد کیا۔

اس حوالے سے شمشاد کا کہنا ہے کہ رات گئے بمباری کے واقعہ کو انجام دینے کے بعد لوگ فرار ہوگئے۔ اطلاع دینے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور زندہ بم کو پانی میں ڈال دیا۔

شمشاد نے بتایا کہ بمباری ان کے سسرال والوں نے کرائی ہے،  جو بیوی کو زبردستی طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، اسی وجہ سے سسرالی فریق کے لوگ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سسرال والوں کے ساتھ رام گڑھ کورٹ میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ رام گڑھ کے برکاکانہ میں شمشاد کا سسرال ہے۔

شمشاد نے بتایا کہ گزشتہ 8 تاریخ کو رام گڑھ عدالت میں مقدمہ کی سماعت تھی۔ 8 تاریخ کو رام گڑھ عدالت میں پیش بھی ہوئے تھے۔

شمشاد کا کہنا تھا کہ عدالت سے باہر آنے کے بعد سسرال والوں کی جانب سے برباد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد دیر رات سسرالیوں کی جانب سے بمباری کے واقعہ کو انجام دیا گیا۔ شمشاد نے پولیس سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

وہیں متاثرہ شخص کے بھائی نوشاد عالم نے بھی بتایا کہ بمباری بھائی کے سسرال والوں نے کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ ہمارا پولیس سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر