
روس یوکرین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے صدر سے ٹیلیفونک رابطے میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع وزیراعظم آفس نے کہا کہ یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس اور یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، صدر یورپی یونین سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔
AdvertisementI emphasized the importance of humanitarian relief & reiterated call for a solution through dialogue & diplomacy. We agreed that countries like Pakistan could play a facilitating role in this endeavour. I look forward to close engagement to promote shared objectives.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور ترقی پذیر ممالک پر اس کے منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی اپیل کا اعادہ کیا۔
ٹوئٹ میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک اس کوشش میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ میں مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی روابط کا منتظر ہوں۔
چارلس مائیکل نے جمعہ کو نماز کے دوران پشاور کی ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے صدر چارلس مشیل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News