Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر خسرہ نے پنجے گاڑ لیے، درجنوں بچے متاثر

Now Reading:

صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر خسرہ نے پنجے گاڑ لیے، درجنوں بچے متاثر
خسرہ

خسرہ

صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر خسرہ کی وبا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں خسرہ کی بیماری کے باعث سات سالہ معصوم بچہ شہزاد جاں بحق ہوگیا جبکہ درجنوں بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ویکسین لگنے کے باوجود خسرہ کی وبا پھیلنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ استعمال ہونے والی ویکسین کی تحقیقات کرائی جائے ویکسین کیوں بے اثر ثابت ہوئی۔

خسرہ کی علامات اور وجوہات

جِلد پر چکتوں کی شکل میں سُرخ نشانات کا نمایاں ہونا چکن پاکس کی واضح علامات میں سے ایک ہے جو بعد میں چھوٹے چھوٹے خارش زدہ پانی بَھرے چھالوں اور آبلوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور بےحد تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

Advertisement

خسرہ  تیزی سے پھیلنے والی ایک وبا ہے  یہ پانی بھرے دانے ابتداء میں سینے، کمر اور چہرے پر نمودار ہوتے ہیں، اور پھر آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیلتے چلے جاتے ہیں زیادہ تر بچے اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔

خسرہ سے نجات کے گھریلو طریقے

نیم کے پتے

جہاں خسرہ کے علاج کی بات ہو وہاں نیم سے اس کا علاج اول درجہ رکھتا ہے، نیم کے بےشمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ نیم کے پتے چکن پاکس میں جراثیموں سے بچانے اور دانوں سے خارش اور جلن دور کرنے کے لئے سالوں سے بطورِ علاج استعمال کئے جا رہے ہیں۔

خسرے کے علاج کے لئے نیم کے پتوں کا استعمال مختلف طرح سے کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نیم کے پتوں کی چھال بنا کر اسے باندھ لیں اور جب دانوں میں خارش ہو تو اس چھال سے سہلائیں اس سے بھی چکن پاکس میں کمی آئے گی ساتھ ہی نیم کے پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے نہا لیں اس سے بھی خسرہ دور ہوں گے۔

بیکنگ سوڈا

Advertisement

بیکنگ سوڈا بھی خسرہ سے نجات کے لئے بہترین ہے، ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، اس سے خسرہ جلدی سوکھ جائے گی۔

ایلوویرا

ایلوویرا صرف خوبصورتی میں اضافے کے لئے ہی نہیں بلکہ خسرہ جیسی خطرناک بیماری سے نجات کے لئے بھی کارآمد ہو سکتا ہے، اس کے لئے ایلویرا کا تازہ جیل پتے سے نکال کر کسی برتن میں رکھ لیں پھر جہاں جہاں چکن پاکس ہوں وہاں لگائیں اور لگا کر چھوڑ دیں، اس سے ان دانوں میں جلن اور خارش نہیں ہوگی اور آرام آئے گا۔

سرکہ

سرکہ کھانوں کے علاوہ  کئی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اگر سرکے سے نہایا جائے تو خسرہ کم ہو سکتی ہے، اس کے لئے ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ یا سادہ سرکہ ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، ایسا کرنے سے خسرہ سے نجات ممکن ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر