Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچی کی حاضر دماغی کام آ گئی، کمسن بہن کو ڈوبنے سے بچالیا

Now Reading:

بچی کی حاضر دماغی کام آ گئی، کمسن بہن کو ڈوبنے سے بچالیا

دنیا میں روز ہی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہں دیکھ کرسب ہی حیران رہ جاتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی بدولت وائرل بھی ہوجاتے ہیں ایسا ہی واقعہ آج کل سوشل میڈیا پر دیکھا جارہا ہے جس میں ایک بچی نے اپنی کمسن بہن کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچالیا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ میں تین سالہ بچی کانا نے کمسن بہن کے سوئمنگ پول میں گرنے پر والد کوبروقت اطلاع دی جس کی بدولت دوسالہ بہن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی سوئمنگ پول کے قریب سے گزرہی تھی کہ اچانک اس کا پیر پھسل جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ سوئمنگ پول میں جاگرتی ہے۔

ان دونوں بچیوں کے والد سوئمنگ پول سے قدرے دور صفائی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، اور بچی کے گرنے سے لاعلم ہیں۔

Advertisement

لیکن بڑی بچی جو کہ سوئمنگ پول کے قریب کھڑی ہوتی ہے وہ چیختی ہوئی والد کے پاس جاتی ہے اوراسے بہن کے گرنے کے بارے میں بتاتی ہے والد بھاگتے ہوئے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر کمسن بیٹی کوبچالیتے ہیں۔

اس وقعہ کے بعد بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ سوئمنگ پول کے قریب جھاڑولگانے جبکہ اہلیہ گھر میں کھانا پکانے میں مصروف تھیں، ان کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ وہ بچوں کودیکھ رہے تھے لیکن جیسے ہی ان کی ںظرہٹی وہ پول میں گرگئی لیکن ان کی تین سالہ بیٹی نے شور مچاکر بتایا کہ بہن گر گئی ہے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ بہترین مثال ہے لیکن جن گھروں میں پول موجود ہوں اور اگر بچے پول کے قریب ہوں تو ایک لمحے کے لئے ان سے نظریں نہیں ہٹانی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر