Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس شخص کی زبان سب سے دراز ہے، لمبائی 10.8 سینٹی میٹر

Now Reading:

اس شخص کی زبان سب سے دراز ہے، لمبائی 10.8 سینٹی میٹر

بھارتی نوجوان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی زبان دنیا میں سب سے لمبی ہے جس کی مجموعی لمبائی 10.8  سینٹی میٹر ہے۔

اس  نوجوان کا نام کے پراوین ہے  جسے فی الحال انڈین بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس شخص کی زبان دنیا میں سب سے لمبی ہے اور یوں پراوین کو یہ غیرمعمولی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے مطابق ایک شخص کی زبان کی اوسط لمبائی ساڑھے آٹھ سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے لیکن کے پراوین کی زبان کی لمبائی اس سے ڈھائی سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ اس وقت پراوین روبوٹکس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ وہ اپنی لمبی زبان کی غیرمعمولی طوالت سے واقف تھے۔ تاہم دوستوں اور اہلِ خانہ کے کہنے پر انہوں نے انڈین بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا ہے۔

پراوین اپنی زبان سے ناک چھوسکتے ہیں بلکہ اسے مزید اوپر لے جاسکتے ہیں۔ جب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تو انہوں نے زبان کی لمبائی نپوانے کا درست طریقہ بیان کیا جسے وہ انجام نہ دے سکے ۔ اس کے لیے مناسب فیس بھی پرواین کے پاس نہ تھی۔ تاہم بھارت میں لمکا بک آف انڈین ریکارڈ میں ان کا نام ضرور شامل ہوا ۔ اس ریکارڈ کےمطابق اب تک وہ بھارت میں سب سے لمبی زبان رکھنے والے انسان ہیں۔

Advertisement

2019 میں وہ ایشیا بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔ اس ریکارڈ میں انہوں نے ایک منٹ میں 219 مرتبہ اپنی زبان سے ناک کو چھوا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی زبان کا اعزاز کیلیفورنیا کے نک اسٹروبرل کے نام ہیں ان کی زبان دس اعشاریہ ایک سینٹی میٹر طویل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر