آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ افسران کھلی کچہریوں کو حقیقی معنوں میں فعال اور مؤثر بنائیں۔
راؤ سردار علی خان نے سینٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات خود سنی، ازالے کیلئے احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب نے بہاولنگر، ساہیوال، سرگودھا، گجرات اور لاہورسمیت دیگر شہروں سے آنے والے سائلین کے مسائل سنے۔
آئی جی راؤ سردار علی نے شہریوں کی درخواستیں متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو فوری حل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غریب، بزرگ اور خواتین شہریوں کا مسائل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرکے ہی پولیس شہریوں کا اعتماد و تعاون حاصل کرسکتی ہے۔
آئی جی راؤ سردار علی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اقیمتی اثاثہ ہیں، انکے مسائل کے حل کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز ہر ممکن تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
