
کرپٹوکرنسی کودنیا کی سب سے محفوظ ترین کرنسی سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن کرپٹو والٹ کے متواترہیک ہونے کی خبروں نے اس کرنسی کے متعلق شکوک و شبہات میں اضافہ کردیا ہے۔
دو دن قبل ہونے والی کارروائی میں ہیکرزنے بلاک چین پروٹوکول لی فنانس ( LiFi) سے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا لی ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں پولی گون، تیتھر، یوایس ڈی کوائن اورDAI کوائن شامل ہیں۔
ہیکرنے اس حملے میں لی فناننس کے تقریبا 29 کرپٹو والٹس کو اپنا نشانہ بنایا۔ ہیکرزنے سوائپنگ فیچرکی مدد سے اسمارٹ کنٹریکٹ کیا اوران کرپٹو والٹس میں موجود تمام ڈیجیٹل کرنسی کا صفایا کردیا۔ بعدازاں ہیکرزنے چرائی گئی تمام کرپٹو کرنسی کو208 ایتھرٹوکنزمیں تبدیل کردیا۔
https://twitter.com/lifiprotocol/status/1505545992183111681?s=20&t=tkTWVA-vj-1erTOL0Au94w
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرزنے لی فی بلاک چین پروٹوکول کے سواپ ایگریگیٹرکو استعمال کیا جس کی مدد سے صارفین اپنے پاس موجود کرپٹو کرنسی کو دیگرکرپٹو اثاثوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر ہیکنگ کی یہ کارروائی 20 مارچ کو ہوئی تھی، جس کے بعد عارضی طورپراس کے پروٹوکول میں تمام سواپ طریقہ کار کو معطل کردیا گیا ہے۔
کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کا نشانہ بننے والے 29 والٹس میں سے 25 کو زر تلافی ادا کردیا گیا ہے۔
کرپٹو مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 25 والٹس سے مجموعی طورپرصرف 80 ہزار ڈالرکی کرپٹو کرنسی چرائی گئی ہے، باقی چرائی گئی رقم کا تعلق بقیہ 4 والٹس سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News