Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھونی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دستبردار، رویندر جڈیجا کپتان مقرر

Now Reading:

دھونی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دستبردار، رویندر جڈیجا کپتان مقرر

بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے خود کو چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے علیحدہ کر لیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی رویندر جڈیجا کو آئی پی ایل سیزن 15 کے لئے نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کے گزشتہ ماہ میگا آکشن سے قبل دھونی کی آئی پی ایل سے رٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

دھونی نے اپنے ایک بیان میں آئی پی ایل سیزن 15 کھیلنے کا اعلان کیا تھا، دھونی آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان بھی تھے۔

دھونی کی کپتانی میں کھیلے گئے لیگ کے 204 میچز میں سے121 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Advertisement

چنائی سپر کنگز کی ٹیم دھونی کی قیادت میں 2010 ، 2011 ، 2018  اور 2021 کا ٹائٹل اپنی الماری کی زینت بنا چکی ہے۔

فرنچائز کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی موجودہ آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چنائی سپر کنگز کے نئے قائد آل راؤنڈر رویندرجڈیجا 200 آئی پی ایل میچوں میں 127 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 2،386 رنز بنائے ہیں.

واضح رہے آئی پی ایل سیزن 15 کا آغاز ہفتے کو ہو گا ، افتتاحی میچ دفاعی چمپئین چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر