Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے‘

Now Reading:

’پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے‘
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 8ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں رمضان بازار فنکشنل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450روپے میں ملے گا، حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 4ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم نرخ پر دستیاب ہوگی جبکہ مرغی کا گوشت فی کلو 10روپے کم اور انڈے فی درجن 5روپے کم نرخ پر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Advertisement

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی 10 روپے فی کلو کم نرخ پر ملے گی جبکہ زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں، ان زرعی فیئرپرائس شاپس پر معیاری سبزیاں اور پھل بازار سے سستے ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مقدس کے دوران رمضان بازار صبح 9بجے سے افطار تک کھلے رہیں گے، رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر