ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی پہلی لالی ووڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم کی کاسٹ میں اداکار عبداللہ خان، صائمہ نور ، جنت مرزا، اور دیگر مشہور اداکار شامل ہیں۔
جنت مرزا کی فلم کے ہدایت کار سید نور جبکہ صفدر ملک فلم کے پروڈیوسر ہیں۔
یاد رہے کہ فلم کو کچھ وقت قبل ریلیز ہونا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی۔
رپورٹ کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلم فلم تیرے باجرے دی راکھی عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
