وزیراعظم اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظو رکر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اہلِ خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے وکیل کی وساطت سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج نے نے ملزم حمزہ شہباز کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔
احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہے، شہباز شریف سیاسی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہوئے۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ آج چار گواہوں پر جرح ہونی ہے۔
نیب کے گواہ ایس ای سی پی کے افسر رضوان سعید کے بیان پر جرح مکمل کی گئی۔
وکیل نے سوال کیا کہ جو مالی گوشوارے جمع کروائے کیا وہ آپ نے خود تحریر کیے تھے؟
گواہ نے کہا کہ جی وہ میں نے تیار نہیں کیں۔ علم نہیں کہ جو اسٹیٹمینٹ جمع کروائی وہ درست ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران نیب کے گواہ ایس ای سی پی کے افسر کاشف بھٹی کے بیان پر بھی جرح کی گئی۔
وکیل شہباز شریف نے کہا کہ کیا کسی کے پاس اختیار ہے کہ کسی کو بےنامی دار ڈکلیئر کریں۔
گواہ نے کہا کہ بطور ایکسپرٹ میں حقائق کو دیکھ کر کوئی رائے قائم کر سکتا ہوں۔
وکیل نے پوچھا کہ جو رپورٹ پیش کی گئی اس میں لفظ بے نامی دار کا ذکر نہیں۔
گواہ نے کہا کہ درست ہے کہ رپورٹ میں کہیں بے نامی دار کا ذکر نہیں۔
احتساب عدالت کے باہر اپویزشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں روز التوا کی درخواست ڈال دیتے ہیں۔ عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
